آبنائے ہرمز سے متعلق شرائط تیار کررہے ہیں:ایران

عبدالجبار

تہران۔۔۔۔۔۔۔۔ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کیلئے شرائط طے کرنے کا عمل شروع کردیا ہے جبکہ خبردار بھی کی کیاہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کی تو امریکی فوجی ومعاشی مفادات کو ایسا نقصان پہنچایا جائے گا جسے تاریخ میں یاد رکھا جائے گا ۔ ایرانی میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کا کہنا ہے کہ ثالث ممالک نے تہران سے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے اپنی شرائط واضح کرنے کو کہا ہے، جن میں خطے میں جاری جنگ کا خاتمہ بھی شامل ہے، امریکا نے ایران کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کی تو امریکی فوجی اور معاشی مفادات کو ایسا نقصان پہنچایا جائے گا جسے تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق محسن رضائی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ ایران آبنائے ہرمز سے متعلق اپنی شرائط کی ایک فہرست تیار کررہا ہے۔ ان کے مطابق ان شرائط میں سب سے اہم مطالبات میں سے ایک خطے میں جاری جنگ اور فوجی کشیدگی کا خاتمہ ہے۔محسن رضائی نے کہا کہ ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے لئے ایک عارضی بحری راہداری پر بھی متفق ہوگئے ہیں۔ اس مجوزہ راستے کا کچھ حصہ عمان کی سمندری حدود اور کچھ حصہ ایرانی پانیوں سے گزرے گا۔ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس بحری راہداری میں ایک مخصوص مرکزی چینل مقرر کیا جائے گا، جسے تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے لئے استعمال کیا جاسکے گا۔ تاہم اس نظام پر مکمل عمل درآمد ایران کی جانب سے مقرر کردہ شرائط کی منظوری سے مشروط ہوگا۔محسن رضائی نے کہا اگر امریکا ایران کی شرائط پوری کرتا ہے تو تجارتی بحری جہازوں کو اس مخصوص راستے سے گزرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ اس طرح آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو مرحلہ وار بحال کرنے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ دریں اثنا تہران میں قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کے دوران محسن رضائی نے کہا کہ ایران کو امریکا پر اعتماد نہیں، واشنگٹن کا سفارتی ماضی اچھا نہیں اور امریکا ماضی میں کئی مرتبہ ایران کو دھوکا دے چکا ہے۔محسن رضائی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کی صورت میں تہران بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور امریکی مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا۔آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایرانی سیکیورٹی سربراہ نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے قبل امریکا سے اپنی شرائط پر عملی اقدامات چاہتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کو پہلے ایران کی شرائط پوری کرنے کی جانب عملی پیش رفت کرنا ہوگی، اس کے بعد ہی تہران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر غور کرے گا۔محسن رضائی کے مطابق ایران آبنائے ہرمز کھولنے کے حوالے سے اپنی شرائط ثالث ممالک کے سامنے رکھ رہا ہے، جبکہ جنگ کے خاتمے سمیت امریکی اقدامات اور پابندیوں سے متعلق معاملات بھی ان شرائط میں شامل ہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x