تہران۔۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ مذاکرات ایران کے مفاد میں نہیں ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی ضرورت نہیں اور نہ ہی ان کی تیاری کا کوئی ارادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورینیم افزودگی کے معاملے پر ایران کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ امریکا چاہتا ہے ایران کے پاس مڈ رینج اور دیگر میزائل نہ ہوں، تاہم دھمکیوں کے زیر اثر مذاکرات کرنا دباؤ کے آگے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔