نثاراحمد
سلام آباد۔۔۔وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر حتمی شکل اختیار کر لے گا اور دونوں ممالک کے درمیان اس معاہدے کے تمام تر اہم نکات اگلے چوبیس گھنٹے میں فائنل ہو جائیں گے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے اس اہم موقع پر انکشاف کیا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے اس امن معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی تیاریاں کر رہا ہے جس کے بعد اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے باقاعدہ مذاکرات کا آغاز کیا جائے گا۔اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، ایران کے صدر کا نام ڈاکٹر مسعود پزشکیان، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی، اور امریکی صدر نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کو ٹیگ کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اس اہم ترین سفارتی کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم مذاکرات کے دوران مسلسل جاری رہنے والی وابستگی اور سنجیدگی پر امریکا اور ایران دونوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے خطے کے دیگر ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے امن کی ان مخلصانہ کوششوں کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کیا۔وزیراعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والا یہ تاریخی امن معاہدہ خطے میں مستقل اور دیرپا امن کے قیام کے لیے ایک انتہائی مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔
……