انور ابراہیم کی کشور کمارکا گانا گانے کی ویڈیو وائرل

فرخ تنویر ملک

نئی دہلی۔۔۔۔۔۔۔۔نئی دہلی میں موجود ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے مایہ ناز بھارتی گلوکار کشور کمار کا مقبول گیت ‘خواب ہو تم یا کوئی حقیقت’ گا کر سب کو حیران کردیا ۔ انور ابراہیم کی اچانک گیت گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس پر بڑی تعداد میں بھارتی صارفین نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ صارفین نے جہاں گیت کے انتخاب کو سراہا، وہیں وزیراعظم انور ابراہیم کی مصروف سفارتی سرگرمیوں کے دوران موسیقی کے لیے وقت نکالنے کو بھی پسند کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بشواجیت رائے نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے لیجنڈری بھارتی گلوکار کشور کمار کا لازوال گیت گایا اور ان کی آواز نے بھی لوگوں کو متاثر کیا۔ ایک اور صارف پیوش مورادے نے انور ابراہیم کے گیت کو سراہتے ہوئے اسے بہترین انتخاب قرار دیا اور کہا کہ وزیراعظم نے نہایت خوبصورت اور پرجوش انداز میں گیت پیش کیا۔ سومک دتا رائے نے لکھا کہ زندگی اتار چڑھا کے سروں سے مل کر بننے والا ایک گیت ہے اور انہیں وزیراعظم کی یہ پیشکش بہت پسند آئی۔ انہوں نے اسے برکس 2026 سے متعلق سرگرمیوں کا سب سے خوشگوار لمحہ قرار دیا، انسٹاگرام پر حلیزہ جیفری نے بھی آگ کے ایموجی کے ساتھ انور ابراہیم کی کارکردگی کو سراہا۔ یہ گیت 1965 میں ریلیز ہونے والی ہندی فلم تین دیویاں کا حصہ تھا اور کشور کمار کے مقبول ترین گیتوں میں شمار ہوتا ہے۔ ایک منٹ 32 سیکنڈ دورانیے کی اس ویڈیو کو ایکس پر تقریبا 6 لاکھ 50 ہزار مرتبہ دیکھا جا چکا تھا، جبکہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اسے مثبت ردعمل موصول ہوا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x