عبدالجبار
لندن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انگلینڈ میں شدیدگرمی سے رواں برس 5 ہزار 258 افراد جان کی بازی ہارگئے۔یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق گرمی سے اموات کی یہ تعداد 2016 کے بعد بلند ترین ہے، جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔یوکے ہیلتھ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 2026 کا موسمِ گرما 1884 کے بعد برطانیہ کا گرم ترین موسمِ گرما قرار دیا گیا،مئی کے آخر سے اگست کے وسط تک ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویوز کا سلسلہ جاری رہا،21 سے 28 جون کے دوران گرمی سے ہونے والی اموات کی شرح سب سے زیادہ رہی۔ واضح رہیکہ 2025 کے موسمِ گرما میں انگلینڈ میں گرمی سے متعلق ایک ہزار 504 اموات ریکارڈ کی گئی تھیں، تاہم رواں برس یہ تعداد بڑھ کر 5 ہزار 258 تک پہنچ گئی۔