او آئی سی رابطہ گروپ کاکشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ

نیویارک۔۔او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیرنے کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر او آئی سی کانٹیکٹ گروپ برائے جموں و کشمیر کا اجلاس نیویارک میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور نے کی۔

اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ صورتحال پر غور کیا گیا اور کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ کیاگیا ۔ شرکاء نے بھارت کے پانچ اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات اور اس کے بعد کی پالیسیوں کو یکسر مسترد کر دیا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، جن میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، گھروں کی مسماری، اور مذہبی اجتماعات پر پابندیاں شامل ہیں۔ اجلاس میں کشمیری رہنما شبیر احمد شاہ کی بگڑتی ہوئی صحت اور دیگر قیدیوں کی حالتِ زار پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے۔ او آئی سی وزرائے خارجہ نے بھارت پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے، تمام سیاسی قیدیوں کو رہا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x