ایم ڈی کیٹ 2026: رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھول دیا گیا

عبدالجبار

اسلام آباد۔۔۔۔۔میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ 2026کی رجسٹریشن کا پورٹل دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے مطابق 20 ستمبر 2026 کو شیڈول ایم ڈی کیٹکے لیے رجسٹریشن پورٹل 17 سے 21 اگست تک فعال رہے گا۔پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کی سہولت ان امیدواروں کے لیے فراہم کی جارہی ہے جو مقررہ مدت کے دوران رجسٹریشن نہیں کراسکے۔ امیدوار مقررہ فیس کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن مکمل کرسکیں گے۔پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ نامکمل درخواستیں منسوخ کرنے کا حق کونسل کے پاس محفوظ ہے۔پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان 20 ستمبر 2026 کو ہوگا، جبکہ ٹیسٹ منعقد کرنے والی یونیورسٹیوں کو بھی اس حوالے سے نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔امیدوار رجسٹریشن اور امتحان سے متعلق مزید تفصیلات کے لیے پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x