بلوچستان میں ،8دہشتگرد ہلاک،میجراور حوالدار شہید

نثاراحمد

کوئٹہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران خود کش حملہ آور سمیت 8 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر عمرمنہاس ناصر اورحوالدار محمد عدنان خان شہید ہو گئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں کولپور، کردگاپ اور نوشکی کے گردونواح میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔ اسی طرح 13اور 14 نومبر کی درمیانی شب کولپور کے علاقے میں کارروائی کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جب کہ ان کے قبضے سے اسلحے اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 14 نومبر کو دہشت گردوں نے گشت پر مامور سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو مسلح کواڈ کاپٹر ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا، اس بزدلانہ حملے میں ضلع چکوال کے رہائشی میجر عمر منہاس ناصر اور کوٹلی ستیاں کے رہائشی حوالدار محمد عدنان خان شہید ہو گئے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں سیکیورٹی فورسز کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، مقامی آبادی کے تحفظ اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بھرپور انداز میں جاری رہیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے خطرے کے مکمل خاتمے تک ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز بھی جاری رکھے جائیں گے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x