بنگلا دیش نے بھارت سے شیخ حسینہ کی فوری حوالگی کا مطالبہ کردیا

عبدالجبار

ڈھاکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔نگلا دیش نے بھارت سے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی فوری حوالگی کا مطالبہ کردیا۔بنگلا دیشی وزیر مملکت برائے خارجہ شمع عبید اسلام نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو میں کہا کہ شیخ حسینہ کو قتل کے احکامات دینے کیجرم میں سزا سنائی جاچکی ہے،بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ موجود ہے،شیخ حسینہ اور دیگر سزا یافتہ سابق وزرا کی واپسی کے لیے متعدد خطوط بھی ارسال کیے جاچکے ہیں۔شمع عبید اسلام کا کہنا تھا کہ امید ہے بھارت معاہدے کا احترام کرتے ہوئے حوالگی کا عمل تیز کرے گا،شیخ حسینہ بنگلا دیش میں داخل ہوتے ہی گرفتار کرکے جیل بھیج دی جائیں گی۔بنگلا دیشی وزیرمملکت نے تیرہ لاکھ سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کی محفوظ اور باوقار وطن واپسی کا مطالبہ بھی کیا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x