بہاولپور ڈویژن میں سیلاب ریسکیو آپریشن مکمل

بہاولپور (18 ستمبر 2025): ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر نے کہا ہے کہ بہاولپور ڈویژن کے تمام اضلاع میں سیلاب ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق اس سال کا سیلاب نہایت شدید تھا، تاہم ریسکیو ٹیموں کی انتھک محنت اور لگن کے باعث ہزاروں متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹر عبدالستار بابر نے اپنے بیان میں تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز، کنٹرول روم انچارجز، ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹرز، سیکٹر انچارجز، کنٹرول روم اسٹاف، سپورٹنگ اسٹاف اور بالخصوص دیگر ڈویژنز سے آنے والے ریسکیورز کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب کی پیشہ ورانہ لگن اور فرض شناسی قابلِ تحسین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ سب ریسکیورز کی ڈیوٹی کا حصہ تھا لیکن جس جذبۂ ایثار اور جانفشانی سے خدمات انجام دی گئیں وہ لائقِ صد ستائش ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ریسکیو ٹیموں کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور آئندہ بھی دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ قائم رکھے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x