سلام آباد۔۔۔وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا میں تعمیراتی خدمات پر سیلز ٹیکس کو آئین کے مطابق قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف دائر تمام اپیلیں خارج کر دیں۔
جسٹس عامر فاروق نے تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں قرار دیا گیا کہ اٹھارویں ویں آئینی ترمیم کے بعد سروسز پر ٹیکس لگانے کا اختیار صوبوں کو حاصل ہے، وفاقی حکومت صرف اشیاء پر ٹیکس عائد کر سکتی ہے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ کسی شہری یا کمپنی کو ایک ہی چیز پر دو بار ٹیکس ادا کرنے سے بچانے کے لیے واضح اصول موجود ہونے چاہئیں۔ریونیو اتھارٹی ایسے قواعد وضع کرے جن کے تحت ٹھیکیدار کے منصوبے کو سروسز اور سامان کے حصوں میں الگ الگ تقسیم کیا جا سکے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں 27ویں آئینی ترمیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس ترمیم کے بعد آئین کی تشریح کا اختیار مخصوص فورم تک محدود ہو گیا ہے، اب سپریم کورٹ بھی بعض معاملات میں قوانین کو آئینی بنیادوں پر کالعدم قرار نہیں دے سکتی۔ آئینی عدالت کو اختیار حاصل ہے کہ وہ آئینی تشریح کے لیے کسی بھی عدالت یا ٹربیونل سے ریکارڈ طلب کر سکے۔
خیبر پختونخوا میں تعمیراتی خدمات پر سیلز ٹیکس آئینی قرار
-
By Abdul Jabbar
- February 20, 2026
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted