رحیم یار خان میں آوارہ کتوں کے حملے، 24 گھنٹوں میں 20 افراد زخمی

رحیم یار خان میں آوارہ اور پاگل کتوں کے حملوں میں شہری شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کم از کم 20 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق چک 47 پی میں ایک پاگل کتے نے حملہ کرکے ایک ہی خاندان کی خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد کو زخمی کیا، جبکہ حملے میں ایک گائے ہلاک اور تین دیگر مویشی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ویکسین لگا کر طبی امداد فراہم کی گئی۔ ہسپتال ترجمان کے مطابق تمام متاثرین کو ضروری علاج دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے ٹیمیں روانہ کردیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x