سندھ کی زبردستی تقسیم ہوئی تو کراچی میں خون بہے گا: بلاول بھٹو زرداری

نثاراحمد

کراچی۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کی زبردستی تقسیم ہوئی تو کراچی میں خون بہے گا جس کا دائرہ حیدرآباد، میرپور خاص، ٹنڈوالہ یار، نوابشاہ تک پھیل سکتا ہےجہاں عوام نہیں چاہتے وہاں بندوق کے زور پر صوبے نہیں بنائے جاسکتے۔کراچی پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سسٹم تباہ نہیں ہوا بلکہ اسے تباہ کرایا گیا، سسٹم اگر تباہ ہوا ہے تو اس کا علاج ری سیٹ میں ہے، سسٹم کو ری سیٹ کرنا پڑے گا مگر یہ سیاسی ری سیٹ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں اتنے برے معاشی حالات کبھی نہیں دیکھے، سسٹم کو ری سیٹ کرنے کا آغاز پارلیمان سے کیا جانا چاہیے،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپوزیشن کا پارلیمان پر اعتماد بحال کرے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہی حکومت پر تنقید کرنا ہے، مولانا فضل الرحمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت پر تنقید کریں مگر آپ تقریر کے جواب میں نیب کو ان پر چھوڑ دیں گے؟ یہی وجوہات ہیں جس سے سسٹم کولیپس ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمان نے جو کردار پی ڈی ایم میں ادا کیا اس کے بغیر آپ کرسی پر نہیں ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم کی تجویز دینا آئینی طریقہ کار سے ہٹنے کی بات ہے، پیپلز پارٹی غیر آئینی راستے کا ساتھ کیسے دے سکتی ہے؟ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر ریفرنڈم کی بات کر رہے ہیں پہلے اپنی اسمبلی سے فیصلہ کروائیں پیپلز پارٹی اسمبلی کے فیصلے کے ساتھ ہوگی، ہم آئین قانون اور جمہوری طریقے سے ہر کام کرنے کے لیے تیار ہیں اور کسی بھی غیر آئینی اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، سندھ کی تقسیم کے معاملے پر صوبائی اسمبلی دس مرتبہ اپنا فیصلہ دے چکی ہے، سندھ کی تقسیم پر دوبارہ بحث صوبے کے عوام کے خلاف سازش اور ان کی توہین ہے، سندھ کے عوام اور اسمبلی اس معاملے پر اپنا فیصلہ دے چکے ہیں، اب مزید بحث کی گنجائش نہیں، محسن بھائی اگر واقعی نیا صوبہ بنانا چاہتے ہیں تو پیپلز پارٹی کے پاس ہر صوبے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ووٹ موجود ہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x