عراق حملوں کیلئے لانچنگ پیڈ نہیں بنے گا:وزیراعظم

نثار احمد

بغداد۔۔۔۔۔۔۔۔۔عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی نے اعلان کیا ہے کہ عراق ہمسایہ ممالک کے خلاف حملوں کیلئے لانچنگ پیڈ نہیں بنے گا۔شامی خبررساں ادارے سانا کے مطابق عراقی وزیراعظم نے کہا کہ عراقی سرزمین سے ہمسایہ ممالک کے خلاف کسی بھی سرگرمی کو روکا جائے گا، ہم اپنی سرزمین پڑوسی ممالک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، عراق کی سلامتی اور قومی خودمختاری کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں عوام کے اتحاد کے سامنے ناکام ہوں گی۔عراقی وزیراعظم نے عراق کے سکیورٹی اداروں کی حمایت اور انہیں مزید ترقی دینے کے لئے اپنی حکومت کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔وزیراعظم نے بتایا کہ سرحدی گزرگاہوں پر سکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں، جبکہ سعودی عرب پر حملوں کی تحقیقات کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x