’غلط فہمی ہوئی ‘، میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے معذرت کر لی

لاہور17 ستمبر 2025: ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے مصافحہ نہ کرنے کے واقعے پر شدید تنقید کا سامنا کرنے والے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے باضابطہ معافی مانگ لی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے مطابق اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی ٹیم کے مینیجر اور کپتان سے ملاقات کر کے اپنے رویے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے 14 ستمبر کے واقعے کو ’’غلط فہمی‘‘ قرار دیا۔

پی سی بی نے پہلے ہی اس اقدام پر سخت ردِعمل ظاہر کیا تھا کہ پائیکرافٹ نے بھارت اور پاکستان کے کپتانوں کو میچ سے قبل ایک دوسرے سے مصافحہ کرنے سے روک دیا تھا۔ بورڈ کے مطابق یہ عمل کھیل کی اسپرٹ کے خلاف تھا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ پائیکرافٹ نے ذاتی طور پر ٹیم مینجمنٹ کے پاس جا کر معذرت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’کھیل میں سیاست کو دخل نہیں دینا چاہیے، آئی سی سی اس معاملے کی تحقیقات کرائے گی۔‘‘

واضح رہے کہ آئی سی سی نے بھی اس واقعے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے تحت انکوائری کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x