لاہور،پشاور۔۔۔۔۔۔۔۔۔ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، جو 19 اپریل تک جاری رہے گی۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر (این ای او سی) کے مطابق پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ پولیو مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی فراہم کی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ قومی پولیو مہم کے دوران تقریبا 4 لاکھ 13 ہزار پولیو ورکرز اپنے فرائض انجام دیں گے،تاہم پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد اور اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔نیشنل ای او سی کے مطابق گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوا کر اس موذی مرض کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ادھر خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے تھانہ ٹل کے علاقے چھپری وزیرہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے دوران پولیو ڈیوٹی پر ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او ہنگو کے مطابق پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ کے بعد مزید نفری روانہ کر دی گئی، پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ ٹل کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا۔واضح رہے کہ ہنگو پولیس اہلکار پولیو ڈیوٹی پر مامور تھے۔
قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 4 کروڑ 50 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
-
By Abdul Jabbar
- April 14, 2026
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted