ملک بھر میں شدید گرمی کی پیشگوئی، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد۔۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں 7 سے 11 مئی کے دوران شدید گرمی کی لہر متوقع ہے۔ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت 46 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی جہاں درجہ حرارت 43 سے 47 ڈگری تک جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 8 سے 10 مئی کے دوران میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، جس سے گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے،شہری علاقوں میں ہیٹ ویو کے پیش نظر عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگوں کو دھوپ سے بچنے اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
کسانوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فصلوں کی مناسب دیکھ بھال کریں تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 10 مئی کی شام یا رات سے مغربی سسٹم کے زیرِ اثر بالائی علاقوں میں موسم میں تبدیلی متوقع ہے، 13 مئی تک ان علاقوں میں بارش اور موسم بہتر ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x