مکہ میوزیم میں قرآن مجید کے 2 نادر صفحات کی نمائش

عبدالجبار

ریاض ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع قرآن میوزیم میں خط کوفی میں قرآن مجید کے دو انتہائی نادر و نایاب قلمی صفحات رکھے گئے ہیں جن کی تاریخ تین سالِ ہجری بتائی گئی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قرآن مجید کے دو نادر صفحات پر انتہائی خوبصورت انداز میں خطِ کوفی میں سور اللیل اور سور القدر لکھی گئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق ہر صفحہ سات سطروں پر مستمل ہے۔ تحریر کے لئے گہری بھورے رنگ کی روشنائی استعمال کی گئی ہے جبکہ آیات کو ملانے یا جدا کرنے کے لیے لگائی گئی علامات سنہری رنگ کی ہیں جو دیکھنے میں انتہائی خوبصورت ہیں۔خطِ کوفی کی نمایاں خصوصیت حروف تہجی الف اور لام کا دائیں جانب ہلکا سے جھکا اور اعراب یا نقطوں کا نہ ہونا ہے۔ یہ تحریری خصوصیات کوفی رسم الخط کی ابتدائی خوبصورتی کی عکاسی کرتی ہیں۔ عربی خطاطی کے ارتقا اور قرآن کریم کی تحریر و تدوین کے مراحل کے طریقوں کو ظاہر کرتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق یہ دونوں صفحات زائرین اور محققین کو خط کوفی کے جمالیاتی حسن اور اس کی منفرد خصوصیات سے آگاہ کرنے کا ذریعہ ہیں ان صدیوں پر محیط علمی اور فنی کوششوں کی یاد دلاتے ہیں جو قرآن کریم کی خدمت کے لیے وقف کی گئیں۔واضح رہے کہ حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع قرآن میوزیم، قرآن کریم کی تاریخ اور علوم سے آگاہی فراہم کرنے والے اہم ثقافتی و علمی مراکز میں سے ایک ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x