وزیراعظم شہباز شریف دوحہ روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم دوحہ میں آج پیرکو منعقد ہونے والی ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اجلاس دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملوں اور فلسطین میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے تناظر میں بلایا گیا ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
سربراہی اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے۔
پاکستان نے قطر اور دیگر علاقائی ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان قطر کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 11 ستمبر 2025 کو بھی دوحہ کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے قطری قیادت کو مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم سے آگاہ کیا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x