وزیرتعلیم کاحلقہ کسی سرکاری اسکول میں 50 فیصد طلبا بھی پاس نہ ہوسکے

نثاراحمد

لاہور۔۔۔۔۔۔۔۔۔وزیرِ تعلیم پنجاب کی جانب سے پنجاب میں تعلیمی انقلاب کے دعوئوں کے برعکس صوبے کے سرکاری اسکول وزیرِ تعلیم کی مبینہ ناقص کارکردگی کو منہ چڑھا رہے ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطاقب رانا سکندر حیات کے حلقے میں بڑی تعداد میں طلبا نویں جماعت میں فیل ہوئے، ایک سرکاری اسکول میں 94 دوسرے میں 85 فیصد طلبا نہم جماعت میں ناکام ہو گئے۔ گورنمنٹ ہائی اسکول ہلہ کے6 فیصد طلبا پاس ہوئے۔گورنمنٹ ہائی اسکول بلیر چک کے 85 فیصد طلبا نویں جماعت میں فیل ہوگئے، گورنمٹ گرلز ہائی اسکولز ہلہ قصور کی 77 فیصد طالبات فیل ہوگئیں۔ وزیر تعلیم کے حلقے کے کسی سرکاری اسکول میں 50 فیصد طلبا بھی پاس نہ ہوئے۔ گورنمنٹ ہائی اسکول ادھاں قصور کے 77 فیصد طلبا پاس نہ ہوسکے، گورنمنٹ ہائی اسکول سرائے مغل قصور کے 74 فیصد طلبا فیل ہوئے، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول خانکے موڑ کی 60 فیصد طالبات، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جمبر کلاں میں پچاس فیصد بچے بھی پاس نہ ہوئے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x