فرخ تنویرملک
عجمان۔۔۔۔۔۔آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان ویمنز ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی۔قومی ٹیم نے 125 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، منیبہ علی اور گل فیروزہ نے ناقابل شکست نصف سنچریاں اسکور کیں۔عجمان میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم نے مطلوبہ ہدف صرف ایک وکٹ گنوا کر حاصل کرلیا۔ منیبہ علی 59 جبکہ گل فیروزہ 54 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہیں۔اس کامیابی کے ساتھ پاکستان ویمنز ٹیم نے سپر سکسز مرحلے میں دوسری فتح اپنے نام کرلی۔