اسلام آباد: (24 ستمبر 2025) پاکستان ٹیکس بار نے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو خط لکھ کر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی باضابطہ درخواست کی ہے۔
ٹیکس بار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ معاشی اور عوامی حالات کے پیش نظر ٹیکس دہندگان کو مزید سہولت فراہم کرنا ضروری ہے۔ اس لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھائی جائے۔
پاکستان ٹیکس بار نے اپنی درخواست میں زور دیا کہ تاریخ میں توسیع نہ صرف ٹیکس دہندگان کے لیے آسانی پیدا کرے گی بلکہ ایف بی آر کو زیادہ سے زیادہ گوشوارے وصول کرنے میں بھی مدد ملے گی۔