اسلام آباد۔۔۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن افسران کی تعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،عدالتنے ڈیپوٹیشن پر تعیناتیوں کا ریکارڈ پندرہ روز میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر این ایچ اے حکام پر برہمی کا اظہار کیا،چیف جسٹس نے کہا کہ ستمبر میں ہم نے حکم جاری کیا اس پر کیوں عمل درآمد نہیں ہوا ،من پسند تعیناتیاں ہو رہی ہیں ،لوگ منافع دیکھ کر تعیناتیاں اور فیصلے کر رہے ہیں ،پہلے سی ڈی اے حکومت کھا گیا اب این ایچ اے وہی کام کر رہا ہے ،جس نے یہ حرکتیں کی ہیں ، ہم ایکشن لینگے۔
چیف جسٹس سرفرازنے کہا کہ اداروں میں ایسے ہی کرپشن بڑھتی ہے ، ڈیپارٹمنٹ میں ایسے لوگ ہی کھڑے کر دیے جاتے ہیں جو کام نہیں ہونے دیتے،ایسے ادارے کرپشن کا گھڑ بن چکے ہیں۔
عدالت نے این ایچ اے کو اپنے افسران کی تعیناتی کا پلان حکومت کے سامنے رکھنے اور ڈیپوٹیشن پر تعیناتیوں کا ریکارڈ 15 روز میں عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی دو ہفتوں تک ملتوی کردی
پہلے سی ڈی اے حکومت کھا گیا اب این ایچ اے وہی کام کر رہا ہے:اسلام آباد ہائیکورٹ
-
By Abdul Jabbar
- February 16, 2026
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted