گندم کی اندرون ضلع اور بین الاضلاعی نقل و حمل، محکمہ خوراک کے ضلعی آفیسر کی طرف سے جاری کردہ “ای پرمٹ” سے مشروط:
رحیم یار خان: ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر آفس کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تمام فلور ملز، آڑھتیوں اور گندم کے کاروبار سے وابستہ افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ 17 ستمبر 2025 سے ضلع کے اندر یا باہر گندم کی نقل و حمل صرف ای-پرمٹ کے ذریعے ممکن ہوگی۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ بغیر ای-پرمٹ گندم سے لوڈ کوئی گاڑی پکڑی گئی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس سلسلے میں کاروباری افراد کو اپنے متعلقہ علاقوں سے بھی تصدیق کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔