گوتریز کا جنرل اسمبلی سے خطاب: غزہ، سوڈان اور یوکرین میں بحران کے خاتمے پر زور

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں دنیا بھر میں جاری بڑے تنازعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غزہ، سوڈان اور یوکرین میں بحران کے خاتمے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو درپیش قحط اور شہادتوں میں مسلسل اضافہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے، اس لیے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ اور تمام یرغمالیوں کی رہائی ناگزیر ہے۔

گوتریز نے مزید کہا کہ سوڈان میں جاری خانہ جنگی اور یوکرین میں بدامنی دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں، لہٰذا ان خطوں میں پائیدار اور جامع امن معاہدوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی نظام کی اصلاحات پر بھی زور دیا اور کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو فیصلہ سازی کے عمل میں زیادہ نمائندگی دی جانی چاہیے تاکہ عالمی برابری اور انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x