آئی ایم ایف کا وفد مذاکرات کیلئے 23 ستمبر کو پاکستان آئیگا

نثاراحمد

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) کا وفد مذاکرات کیلئے 23 ستمبر کو پاکستان آئے گا، مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط کا امکان ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ا یفکے مابین اقتصادی جائزہ مذاکرات کی تیاریاںجا ری ہیں، آئی ایم ایف کا وفد 23 ستمبر کو پاکستان کاد ورہ کررہا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران جون 2026 تک کی معاشی کارکردگی اور اسٹرکچرل بینچ مارک کے تحت مقررہ اہداف پر آئی ایم ایف کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں معاشی اصلاحات اور توانائی کے شعبے میں کی جانے والی پیشرفت پر بات چیت ہوگی، خصوصا بجلی اور گیس کے شعبے میں گردشی قرضے سے متعلق اہداف کا جائزہ لیا جائے گا۔مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام کے تحت پاکستان کو تقریبا 1 ارب ڈالر کی پانچویں قسط موصول ہو گی۔اس کے علاوپ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور نقصانات سے بچا ئوکے لئے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر کی اضافی رقم ملنے کا امکان ہے۔ مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان کو کل 1.2 ارب ڈالر کا فنڈ مل سکتا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x