آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر، موسادکا ہیڈکوارٹرز تباہ

تہران،تل ابیب،واشنگٹن، دبئی ۔۔۔ ایران نے آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت حملوں کی 93ویں لہر میں شہید نیول چیف ریئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری کی یاد میں صیہونی ریاست پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کر دیا، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ کردیا گیا جبکہایرانی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ ایک دن میں 7 امریکی طیارے تباہ ہوئے یا نقصان پہنچا ہے ،لاپتہ امریکی پائلٹ کو پکڑنے پر 66 ہزار ڈالرز انعام کی پیشکش کی گئی ہے ۔ایرانی و عالمی میڈیارپورٹس کے مطا بق ترجمان پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت حملوں کی 93ویں لہر میں شمالی اور وسطی مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی جنگی امدادی مراکز پر حملے کیے گئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ مغربی گلیلی، حیفہ، کفرکنہ اور کرائیوٹ پر گائیڈڈ میزائل داغے گئے، ایرانی فورسز نے گائیڈڈ میزائلوں کے ذریعے اہداف کو درستگی سے نشانہ بنایا، یہ حملے بحریہ کے شہید ریئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری کی یاد میں کیے گئے۔خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے تل ابیب اور حیفہ سمیت مختلف شہروں پر کیے گئے حملوں کے نتیجے میں عمارتیں تباہ ہوگئیں، گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جبکہ اسرائیل کا دفاعی نظام میزائل روکنے میں بری طرح نا کام رہا۔پاسداران انقلاب نے اسرائیلی شہر تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر میزائل حملے سے تباہ کر نے کا دعوی کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلند و بالا عمارت کے قریب دھماکے کی آواز اور آگ کا بڑا گولہ فضا میں اٹھتا دکھائی دیا۔ایرا نی میزائل حملوں کے دوران شہریوں نے اسرائیلی وزیر کے گھر میں قائم شیلٹر میں پناہ لینے کی کوشش کی لیکن وزیر نے دروازہ ہی نہیں کھولا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی حملوں میں نیگیو کے صنعتی علاقے اور وسطی اسرائیل کی متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا، روش ہائین اور پیتاہ تکوا میں عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ تل ابیب کی متعدد جگہیں بھی متاثر ہوئیں۔ ایرانی فوج کے مطابق اردن میں امریکی فوج کے گودام میں ڈرون حملے کیے گئے، اسی طرح کویت میں موجود امریکی بٹالین اور بحرین میں امریکی فوج کی مدد کرنے والی ایلومینیم فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا ۔دبئی کے علاقے مرینا میں انٹرسیپٹر کا ملبہ گرنے سے عمارت متاثر ہو گئی۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق انٹرسیپشن کے بعد ملبہ عمارت پر گرا، واقعے میں آگ لگنے یا کسی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ۔لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے مطابق عینا تا قصبے کے الصدر علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی گاڑیوں کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ترجمان حزب اللہ کے مطابق جنوبی سرحدی قصبے مارون الراس میں بھی اسرائیلی ٹھکانوں پر حملے کیے گئے، اسرائیلی توپ خانے اور فورسز پر میزائل داغے گئے ہیں۔ایرانی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ ایک دن میں 7 امریکی طیارے تباہ ہوئے یا نقصان پہنچا۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اے 15 طیارے کو ایرانی حدود میں مارگرایاگیا،اے 10 جیٹ کو خلیج فارس میں تباہ کیاگیا،ویڈیوبھی جاری کردی گئی،اس کے علاوہ کویت میں چنوک ہیلی کاپٹر ڈرون حملے میں تباہ ہوا،ریسکیو مشن میں شریک 2 ہیلی کاپٹر فائرنگ کی زد میں آئے، ایرانی میڈیا کے مطابق دوسرے اے 10 طیارے نے ہٹ ہونے پر ایمرجنسی لینڈنگ کی،عراق میں ایف 16 طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر اتار لیا گیا، اسرائیلی حدود میں کے سی 135 طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ پاسداران انقلاب نے امریکی جہاز گرانے کی ویڈیو جاری کردی۔ نئے جدید ترین فضائی دفاعی نظام سے 2 طیارے، 5 ڈرون اور 2کروز میزائل تباہ کیے

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x