عبدالجبار
پانڈے۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیمرون کی طالبہ نے آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے والا کوکنگ بیگ تیار کرلیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ایک خاص کپڑے اور موٹے انسولیشن مٹیریل سے بنا ہوا بیگ ہوتا ہے جو سلو ککر کی طرح کام کرتا ہے۔کھانا پکانے کے لیے شروع میں صرف 5 سے 10 منٹ کیلئے پتیلی کو چولہے پر ابالنا پڑتا ہے اور جیسے ہی کھانا ابلنے لگے، پتیلی کو ڈھکن سمیت چولہے سے اتار کر اس بیگ کے اندر رکھ کر اچھی طرح بند کر دیا جاتا ہے۔اس بیگ میں موجود خاص قسم کا میٹیریل پتیلی کی اندرونی گرمی کو باہر نکلنے نہیں دیتا، اسی اندرونی تپش کی وجہ سے کھانا بیگ کے اندر ہی بغیر کسی گیس یا بجلی کے اگلے 8 سے 12 گھنٹے تک آہستہ آہستہ خود ہی پکتا رہتا ہے، یہ طریقہ کار چاول، دالیں اور گوشت گلانے کیلئے بہترین مانا جاتا ہے۔اس بیگ کو فزکس کی تعلیم حاصل کرنے والی ایک خاتون نے ہاتھ سے تیار کیا ہے۔کیمرون کی شہری اور فزکس کی طالبہ کے ہاتھ سے بنائے گئے اس کوکنگ بیگ کے استعمال سے کھانا پکانے کیلئے 70 فیصد تک کم ایندھن خرچ ہوتا ہے۔اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ درختوں کی کٹائی بھی کم ہوتی ہے اور لوگ نقصان دہ دھوئیں سے بھی محفوظ رہتے ہیں، کیمرون کے بازاروں میں اب تک ایسے 2 ہزار سے زیادہ بیگ فروخت ہوچکے ہیں۔