اتحادی آبنائے ہرمز کھلوانے میں ناکام رہے تو نیٹو کا مستقبل بہت برا ہوگا، ٹرمپ

واشنگٹن۔۔۔۔۔۔۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے اتحاد کا منصوبہ بنانے کا اعلان کردیا۔امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے اتحاد کے منصوبے سے متعلق اعلان رواں ہفتے کے اوائل میں متوقع ہے۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ کئی ممالک نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو سکیورٹی دینے کے لیے اتحاد بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی آبنائے ہرمز کھولنے میں مدد کرنے میں ناکام رہے تو نیٹو کا مستقبل بہت برا ہوگا۔برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران سے بات کر رہے ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ تیارہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق7 ممالک سے بات چیت کررہے ہیں، ان سے آبنائے ہرمز کی حفاظت میں مدد کا مطالبہ کرتے ہیں، اسرائیل آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے امریکا کے ساتھ کام کر رہا ہے۔بر طا نوی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر نیٹو نے آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ کی تو نیٹو کا مستبقل بہت برا ہوگا۔اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہاکہ رواں ماہ کے آخر میں چین کے صدر سے طے شدہ ملاقات تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے، یہ صرف اسی وقت مناسب لگتی جب آبنائے ہرمز سے مستفید ہونے والے یقینی بنانے میں مدد کریں کہ وہاں کچھ برا نہ ہو۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے ہفتے کے روز آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے چین سمیت دنیا بھر سے مدد طلب کی تھی اور امید ظاہر کی تھی کہ چین کے ساتھ ساتھ فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ملک بھی اپنے جنگی جہاز آبنائے ہرمز بھیجیں گے۔تاہم ٹرمپ کی اس اپیل پر ر دنیا بھر سے خاموش ردعمل سامنے آیا اور اب تک کسی ایک ملک نے بھی ٹرمپ کی اپیل پر خطے میں بحری جہاز بھیجنے کا اعلان نہیں کیا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x