احتجاج حکومت گراؤ تحریک میں بدل جائے گا، حافظ نعیم

عبدالجبار

کراچی ۔۔۔۔۔۔۔۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس اب صرف ایک راستہ ہے کہ لیوی کا بھتہ ختم کرے،اگر ایسا نہ ہوا تو احتجاج حکومت گراو تحریک میں تبدیل ہوجائیگا۔کراچی کینٹ اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ لیوی کا بھتہ ختم ہوگیا تو جماعت اسلامی کا احتجاج ختم ہوجائیگا،تاہم لیوی ختم نہ ہوئی تو احتجاج اتنا بڑھے گا کہ حکومت گراؤ تحریک میں تبدیل ہوجائے گا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ حکومت کو جماعت اسلامی کے لانگ مارچ سے پریشانی ہے، لیکن 25 کروڑ عوام کوملنے والی اذیت سے پریشانی نہیں،حکومت فوری طور پر عوام کوریلیف دے،بصورت دیگر جماعت اسلامی احتجاجی تحریک کو مزید آگے بڑھائے گی۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x