اسحاق ڈار کی ایران اور افغانستان کی صورتحال پر سفراء کو بریفنگ

اسلام آباد۔۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایران اور افغانستان کی صورتحال پر سفراء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال انتہائی نازک ہے۔ پاکستان کشیدگی کم کرانے اور سفارتی کوششوں پر یقین رکھتا ہے، جبکہ تمام علاقائی ممالک سے مسلسل رابطے میں ہے۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور افغانستان کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے اور ہماری تمام تر کوششیں کشیدگی کم کرانے پر مرکوز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور سفارتکاری ہی مسائل کا واحد حل ہیں اور تمام ریاستیں علاقائی خودمختاری کے عالمی اصولوں کی پابند ہیں۔
انہوں نے سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں پر افسوس کا اظہار کیا، جبکہ یو اے ای میں ایک پاکستانی شہری کی ہلاکت پر بھی تشویش ظاہر کی۔افغانستان کے حوالے سے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی کا خواہاں ہے اور کابل حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔ انہوں نے بتایا کہ دہشتگرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی گئی ہیں اور افغانستان کو سی پیک میں شامل کرنے سمیت مختلف امور پر بات چیت جاری ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x