اسلام آباد۔۔۔ وزارت قومی صحت نے اسلام آباد میں ایڈز کیسز سے متعلق میڈیا رپورٹس پر وضاحت جاری کرتے ہوئے تردید کی ہے کہ ایڈز کیسز میں خطرناک اضافے کی خبر درست نہیں ہے۔وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں ایڈز کی وبائی صورت حال کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے، دارالحکومت میں ماہانہ ایچ آئی وی کیسز کی تعداد معمول کے مطابق ہے، اور ماہانہ کیسز کی تعداد میں کمی بیشی نارمل ہے۔وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ شہریوں میں ایچ آئی وی ایڈز کے حوالے سے آگاہی بڑھ رہی ہے، جس کی وجہ سے شہری اسکریننگ کرا رہے ہیں، اگر اسکریننگ بڑھے گی تو کیسز زیادہ رپورٹ ہوں گے، اس لیے ایچ آئی وی ایڈز کیسز میں اضافہ وبائی صورت حال کی علامت نہیں ہے۔وزارت صحت کے مطابق پمز، پولی کلینک، ایڈز سینٹر میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 618 ہے، جن میں 210 کا تعلق اسلام آباد سے ہے، تمام 618 کیسز کو اسلام آباد سے جوڑنا درست نہیں ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نشئی، اور غیر اخلاقی سرگرمیوں والے افراد میں ایڈز کی تصدیق زیادہ ہوتی ہے، کیسز کی زیادہ رجسٹریشن بیماری کے پھیلا کا ثبوت نہیں ہے، ایڈز کیسز کی جلد تشخیص و علاج کی سہولت مثبت اقدام ہے۔
اسلام آباد میں ایڈز کیسز میں خطرناک اضافے کی خبر درست نہیں، وزارت صحت
-
By Abdul Jabbar
- April 20, 2026
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted