اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل

عبدالجبار

اسلام آباد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول سے متعلق الیکش کمیشن کا 21 اکتوبر کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس عمیر مجید ملک نے حکم امتناع جاری کر دیا۔عدالت نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرتے ہوئے 26 نومبر تک الیکشن کمیشن و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ہائیکورٹ کے جج جسٹس عمیر مجید ملک نے انتخابات رکوانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت کے بعد یہ حکم امتناع جاری کیا، جس کے نتیجے میں 20 دسمبر 2026 کو شیڈول بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر التوا کا شکار ہو گئے ہیں۔عدالت عالیہ نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 26 نومبر تک معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں اور ان سے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کر لیا ۔عدالت کی جانب سے اس سماعت کا تحریری حکمنامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ انتخابی شیڈول معطل کرنے کی استدعا منظور کی جاتی ہے۔یہ درخواست شہری امجد علی کی جانب سے ایڈووکیٹ عادل عزیز قاضی کے ذریعے دائر کی گئی تھی۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن قانونی طور پر منصفانہ، صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کا ذمہ دار ہے، تاہم موجودہ انتخابی عمل میں قانونی تقاضوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x