اسلام آباد کا پہلا ڈیجیٹل پارکنگ پلازہ مکمل طور پر فعال

عبدالجبار

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام آباد کے پہلے جدید اور ڈیجیٹل بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا سی ڈی اے و ایم سی آئی انتظامیہ کی جانب سے بلیو ایریا میں تعمیر کئے گئے پارکنگ پلازہ کو مکمل طور پر پبلک کیلئے اوپن کر دیا گیا بلیو ایریا پارکنگ پلازہ میں بیک وقت 1200 سے زائد گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش موجود ہے ،پارکنگ پلازہ میں پارکنگ کی سہولت 24 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن (24/7) فراہم کی جائیگی ،ابتدائی طور پر عوام الناس کیلئے چند دن کیلئے پارکنگ کی سہولت بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہے تاہم بعد ازاں، گاڑیوں کیلئے 100 روپے جبکہ موٹر سائیکلوں کیلئے 50 روپے پارکنگ فیس مقرر کی گئی ہے جبکہ ابتدائی 20 منٹ کیلئے پارکنگ کی سہولت مکمل طور پر مفت ہوگی، بلیو ایریا پارکنگ پلازہ میں مکمل ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جبکہ سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے ،عوام الناس کی سہولت کیلئے کیش لیس اور آن لائن ادائیگی (Online Payment) کی سہولت بھی میسر ہونگی، جدید نظام کے تحت پلازہ میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو ڈیجیٹل طریقے کار کے مطابق رسیدیں جاری کی جائینگی جبکہ پارکنگ فیس گاڑی یا موٹر سائیکل کے باہر نکلتے وقت وصول کی جائیگی، مستقبل قریب میں پارکنگ پلازہ کی چھت (روف ٹاپ)پر شہریوں کیلئے ریسٹورنٹ کی سہولت بھی متعارف کرائی جائے گی جہاں شہریوں اور سیاحوں کیلئے کھانے پینے اور تفریح کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ پلازہ میں موجود متعدد کمرشل دکانوں کی نیلامی سی ڈی اے کی جانب سے پہلے ہی مکمل کی جاچکی ہیں،اس جدید پارکنگ پلازہ کے قیام سے بلیو ایریا اور اسکے گرد و نواح میں گاڑیوں کی پارکنگ کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی ،اسی طرح شہریوں کو محفوظ، منظم اور جدید سہولیات سے آراستہ پارکنگ کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی یہ منصوبہ دارالحکومت میں جدید اور ڈیجیٹل پارکنگ متعارف کرانے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے، بلیو ایریا پارکنگ پلازہ میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور کیش لیس نظام سے شہریوں کو جدید اور محفوظ پارکنگ کیساتھ شفاف پارکنگ فیس کی ادائیگی کی سہولت میسر آئے گی ۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x