امریکا خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے ممکن ہیں:ایرای صدر

تہران۔۔امریکا خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں، ایرانی صدر کا دوٹوک پیغام ، مسعود پزشکیان کہتے ہیں ایرانی قوم کے حقوق کا احترام کیا جائے تو مذاکرات نتیجہ خیز ہو سکتے ہیں، روسی صدر ولادیمر پیوٹن کی ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو،اسلام آباد مذاکرات پر تبادلہ خیال، صدر پیوٹن نے کہا کہ روس مشرق وسطیٰ کے تنازع میں مفاہمت کی سہولت کاری جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
اگر آپ جنگ کریں گے، ہم بھی جنگ کریں گے، اگر آپ منطق کے ساتھ آگے آئیں گے تو ہم بھی منطق کے ساتھ بات کریں گے،ایرانی اسپیکرباقر قالیباف کہتے ہیں صدرٹرمپ کی دھمکیاں ایرانی عوام پر اثر انداز نہیں ہوتیں،ہم نے ایران کی نیک نیتی ظاہر کرنے کے لیے بہت اچھے اقدامات کیے، مخالف فریق ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا، امریکا نے ایران کی منطق اور اصولوں کو سمجھ لیا، قالیباف نے مذاکراتی عمل میں آسان بنانے کیلئے کوششوں پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x