تہران ۔۔امریکہ اور اسرائیل کا ایران میں بجلی کی تنصیبات پر حملہ، کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران میں بجلی کی تنصیبات پر حملے کے نتیجے میں ملک کے دو صوبوں تہران اور البرز کے کچھ حصوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔
نائب وزیرِ توانائی مصطفیٰ رجبی مشہدی نے سرکاری ٹی وی پر کہا ہے کہ کرج شہر کے باہر ایک شارپنل بجلی کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرایا، کرج تہران کے شمال مغرب میں صوبہ البرز میں واقع ہے۔
مشہدی کا مزید کہنا تھا کہ رات ہونے والے حملوں کی وجہ سے مشرقی تہران میں ایک پاور ٹرانسمیشن کا سب اسٹیشن تباہ ہو گیا۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق تہران اور کرج کے بیشتر علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ، توانائی کی وزارت کے مطابق البورز صوبے میں بجلی کے جال کے ایک حصے پر شیل کا اثر پڑنے کے باعث ملک کے بعض حصوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی۔