امریکی صدر کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان

واشنگٹن،تل ابیب۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو اپنی جنگ ختم کرنے کیلئے ایران کے ڈیل کرنے کی ضرورت نہیں، ڈیل ہو یا نہ ہو ہم ایران جنگ سے نکل رہے ہیں، اگر وہ مذاکرات کی میز پر آتے ہیں تو اچھا ہوگا۔وائٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ایران میں رجیم چینج پہلے ہی ہوچکی ہے لیکن رجیم چینج امریکاکا مقصد نہیں تھا بلکہ فوجی کارروائی کا اصل مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا تھا اور یہ ہدف حاصل کر لیاگیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ دو سے تین ہفتوں میں ایران جنگ سے نکل جائیں گے، ممکنہ طور پر اس سے پہلے ڈیل ہو سکتی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ضروری نہیں اور امریکا اپنی مرضی سے جنگ کا خاتمہ کر سکتا ہے اور واشنگٹن کے پاس ایسے تمام آپشنز موجود ہیں جن کے ذریعے بغیر کسی معاہدے کے بھی فوجی کارروائی روکی جا سکتی ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اگلے 4 سے5 سال تک جوہری ہتھیار نہیں بناسکے گا، جب وہ جوہری ہتھیار بنانے کے قابل ہوگا تو امریکا میں پھرمیرے جیساکوئی صدرآئیگا اور نیاصدر پھر ایران کو تباہ کردیگاکیونکہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہو۔صدر ٹرمپ نے کہا ایران کو دوبارہ تعمیرکرنے میں 15 سے20 سال لگیں گے، ایران کے پاس نہ نیوی ہے نہ فوج اور نہ ائیرفورس، ایران کے پاس قیادت موجود نہیں،ان کے لیڈرز کا خاتمہ کردیا۔امریکی صدر نے کہا اگر فرانس اور دیگرچند ممالک تیل اورگیس چاہتے ہیں تو وہ آبنائے ہرمز جائیں گے، میرا خیال ہے وہ اپنا دفاع کر سکیں گے۔صدر ٹرمپ نے کہا آبنائے ہرمز میں جو کچھ ہوگا اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہوگا، انہیں اپنی حفاظت خود کرنا ہوگی،کوئی وجہ نہیں کہ ہم ان کی حفاظت کریں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران جنگ پر اہم اپ ڈیٹ دینے کیلئے آج (جمعرات کو) امریکی قوم سے خطاب کریں گے۔ ترجمان وائٹ ہائوس کیرولین لیوٹ کے مطابق صدر ٹرمپ اپنے خطاب میں ایران جنگ پر اہم اپ ڈیٹ دیں گے

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x