انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج اختتام پذیر

نثاراحمد

راولپنڈی۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر اہتمام 51 واں انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج اختتام پذیر ہو گیا ۔چیئر مین پی اے ای سی راجہ علی رضا انور نے کہاکہ انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج حکومت کے “اڑان پاکستان” وژن سے مکمل ہم آہنگ رہا۔پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج میں بیس ممالک کے ممتاز سائنس دانوں نے شرکت کی جس کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر سائنسدانوں، محققین اور طلبا کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا، سائنسی تجربات کا تبادلہ کرنا اور جدید ترین تحقیق پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔سمر کالج کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی اے ای سی ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے اس موقع پر کہا کہ نتھیا گلی سمر کالج کے سابق طلبہ آج تحقیقی اداروں، جامعات اور قومی تنظیموں کی قیادت کر رہے ہیں ،دو ہفتوں میں حاصل ہونے والا علم نوجوان سائنس دانوں کے روشن مستقبل کا آغاز ہے۔چیئرمین پی اے ای سی کا کہنا تھا کہ 51 واں انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج حکومت کے اڑان پاکستان وژن سے مکمل ہم آہنگ رہا، نتھیا گلی سمر کالج سائنسی سفارت کاری، عالمی تعاون اور بین الاقوامی شراکت داری کا مثر پلیٹ فارم بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن قوموں نے سائنس اور تحقیق میں سرمایہ کاری کی، انہوں نے مستقبل کی قیادت کی۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن جدید سائنس، صاف توانائی، زرعی تحقیق اور طبی سہولیات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ڈاکٹر راجہ علی رضا انور کا کہنا تھا کہ انسانی وسائل کی ترقی پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے منتظمین، بین الاقوامی سائنس دانوں، شریک اداروں اور شرکا کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 51 واں انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج پاکستان میں سائنسی تحقیق اور عالمی تعاون کے فروغ کا اہم سنگِ میل ثابت ہوا۔چیئرمین پی اے ای سی نے کہا کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن جدید سائنس، تحقیق اور قومی ترقی کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے ، علم، تحقیق اور بین الاقوامی سائنسی تعاون کی یہ روشن روایت مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گی۔تقریب کے اختتام پر کامیاب شرکا میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ ملکی و غیر ملکی ماہرین کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x