نثار احمد
واشنگٹن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امریکی اخباروال سٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ ایران جنگ جنوری 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جے ڈی وینس اور مارکو روبیو نے ٹرمپ کو خدشات سے آگاہ کردیا، ایران امریکی دبائو، بحری ناکہ بندی اور پابندیوں کے باوجود مزاحمت جاری رکھ سکتا ہے، امریکا نے مشرق وسطی میں فوجی موجودگی برقرار رکھنے کی تیاری کرلی۔امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ بعض امریکی فضائی دفاعی یونٹس کی تعیناتی 2027 تک بڑھائی جارہی ہے، مزید میرین فورسز اور جنگی طیاروں کی گردش بھی جاری رہے گی، ایران کے میزائل حملوں سے خلیجی توانائی تنصیبات کو خطرہ ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ طویل جنگ سے عالمی تیل منڈیوں میں مزید عدم استحکام کا خدشہ ہے۔