ایران سےپاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کا سلسلہ تیز

اسلام آباد۔۔ ایران پر حالیہ حملوں کے بعد وہاں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ اور مقیم شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ حکومتِ پاکستان اور پاک فوج کی مشترکہ کوششوں سے سینکڑوں طلبہ کو تفتان بارڈر کے ذریعے وطن منتقل کیا جا رہا ہے۔
حکومتِ پاکستان اور پاک فوج کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ایران سے یکم اور دو مارچ کے دوران مجموعی طور پر 183 طلبہ کو بحفاظت پاکستان منتقل کیا گیا۔ طلبہ تفتان سرحدی راستے سے پاکستان پہنچے، جہاں سے انہیں کوئٹہ روانہ کیا گیا۔ دو مارچ کو 62 طلبہ کو کوئٹہ منتقل کیا گیا جن میں 42 مرد اور 20 خواتین شامل تھیں۔ اسی روز مزید 121 طلبہ پاکستان پہنچے، جن میں 41 مرد اور 80 خواتین شامل ہیں۔وطن واپس آنے والے 132 طلبہ کا تعلق پنجاب سے ہے، جبکہ خیبرپختونخوا سے 22، سندھ سے 15، گلگت بلتستان سے 10، آزاد کشمیر سے 3 اور بلوچستان سے ایک طالبعلم شامل ہے۔یہ طلبہ ایران کے مختلف طبی اداروں – تہران میڈیکل کالج، اصفہان میڈیکل کالج، زنجان میڈیکل کالج اور یزد میڈیکل کالج – میں زیر تعلیم تھے۔وطن واپس پہنچنے والے طلبہ اور ان کے اہلخانہ نے حکومتِ پاکستان اور پاک فوج کے بروقت اور مؤثر اقدامات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x