ایران پر امریکا کا معاشی شکنجہ مزید سخت

عبدالجبار

واشنگٹن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ یورپی یونین بھی ایران کے خلاف امریکی معاشی دبائو کی مہم آپریشن اکنامک آئو ٹ کاسٹ میں باضابطہ طور پر شامل ہوگئی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق کے مطابق بیسنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ایران عالمی مالیاتی نظام کو اپنے جوہری پروگرام، ہتھیاروں کی تیاری اور اتحادی گروہوں کی مالی معاونت کے لئے استعمال نہ کرسکے۔امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایران کے خلاف معاشی دبا ئواس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک اس کی باقی ماندہ مالی معاونت کے ذرائع ختم نہیں ہوجاتے۔یورپی یونین کی اس مہم میں شمولیت سے ایران پر مالی اور اقتصادی دبائو مزید بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ عالمی مالیاتی نظام میں ایرانی سرگرمیوں پر بھی مزید پابندیاں عائد کیے جانے کا خدشہ ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x