عبدالجبار
واشنگٹن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے ایک بار پھر سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کو تباہ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق اہم فیصلے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔امریکی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران براہِ راست امریکا سے رابطے میں ہے اور تہران امریکا کے ساتھ ایک معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے، تاہم صورتِ حال میں کسی بھی وقت تبدیلی آسکتی ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے خلیج تعاون کونسل کے ممالک کا بھرپور تحفظ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر خلیجی ممالک کے رہنماں سے ملاقات ہوگی اور وہ ان سے جاننا چاہتے ہیں کہ وہ موجودہ صورتِ حال میں کہاں کھڑے ہیں۔ٹرمپ نے مزید بتایا کہ نیویارک میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے بھی ملاقات ہوگی۔امریکی صدر نے دعوی کیا کہ جولائی میں ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کیے جانے کے بعد سے کوئی بحری جہاز ایران نہیں پہنچا۔