ابوظہبی۔۔ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات پرمیزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کے مطابق گزشتہ روز سے اب تک ایرانی حملوں کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور اٹھاون زخمی ہو چکے ہیں۔
جاں بحق افراد کاتعلق پاکستان،بنگلادیش اور نیپال سےتھا۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک ایک سو سڑسٹھ میزائلوں اور پانچ سو اکتالیس ایرانی بغیر پائلٹ طیاروں کو فضا ہی میں تباہ کیا جا چکا ہے۔ ان میں سے پینتیس بغیر پائلٹ طیارے ملکی حدود میں گرے، جس کے باعث تین افراد جاں بحق اور اٹھاون معمولی زخمی ہوئے۔
وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ وہ مکمل چوکسی کی حالت میں ہے اور کسی بھی خطرے کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ دوسری جانب کویت کی وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ حملوں کے آغاز کے بعد سے فضائی دفاعی نظام نے ستانوے بیلسٹک میزائلوں اور دو سو تراسی ایرانی بغیر پائلٹ طیاروں کو روک کر تباہ کیا ہے۔ ان حملوں کے دوران کویت میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بتیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایران کےمتحدہ عرب امارات پرمیزائل حملے
-
By Abdul Jabbar
- March 2, 2026
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted