عبدالجبار
نیویارک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایران کی جانب سے امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے سفارت کاری جاری رکھنے کے عندیے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعرات کو برینٹ خام تیل کی قیمت 92 سینٹ یعنی 0.9 فیصد کمی کے بعد 102.16 ڈالر فی بیرل، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 77 سینٹ یعنی 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 91.39 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پیٹرولیم ڈویژن نے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بالترتیب ایک روپے 93 پیسے اور 4 روپے 21 پیسے کی کمی کی جس کے بعد ملک میں پیٹرول کی قیمت 390 روپے 12 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 414 روپے 75 پیسے ہو گئی۔مارکیٹ پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی پیش رفت کی امید اور خلیجی خطے سے تیل کی سپلائی میں بحالی کے امکانات پیدا ہوئے جس سے قیمتوں پر بھی مثبت اثر پڑ رہا ہے۔