ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے مالیاتی نتائج جاری

اسلام آباد۔۔ ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے سال 2025 کے مالیاتی نتائج جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق بینک کی کارکردگی میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے
بینک کے مطابق سال 2025 میں بعد از ٹیکس منافع بڑھ کر 17 ارب روپے سے تجاوز کر گیا اس دوران ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کی آمدن میں 18 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مجموعی آمدن 46 ارب روپے تک پہنچ گئی
اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 کے اختتام تک ایزی پیسہ کے رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 59 ملین سے زائد ہو گئی، جبکہ ماہانہ ایکٹیو صارفین کی تعداد بڑھ کر 20 ملین تک پہنچ گئی۔
مزید بتایا گیا کہ سال کے اختتام تک ایزی پیسہ کے کسٹمر ڈپازٹس بڑھ کر 127 ارب روپے سے زیادہ ہو گئے۔
ایزی پیسہ کا کہنا ہے کہ 2025 کے دوران ڈیجیٹل بینکنگ میں نمایاں پیش رفت ہوئی اور پاکستان میں کیش لیس معیشت کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے گئے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x