فرخ تنویر ملک
بشکیک۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان2026-27کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)سربراہان مملکت کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔ ایس سی او براہان مملکت کونسل کے اجلاس کے اعلامیے پر دستخط کی تقریب کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہوئی۔اعلامیے کے مطابق پاکستان 27-2026 کیلئے شنگھائی تعا ون تنظیم (ایس سی او )سربراہان مملکت کونسل کی صدارت سنبھالے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او اجلاس کے اعلامیے پر دستخط کئے ۔ دریں اثنا بشکیک میں ہونے والے ایس سی او سربراہ اجلاس میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنی تقریر کے دوران پاکستان کی امن کیلئے کاوشوں کوسراہا۔ایرانی صدر نے کہا کہ برادر ملک پاکستان نے امن کیلئے اہم کردار اداکیا جبکہ مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مذاکرات کا بھی اپنی تقریر میں ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن کیلئے اسلام آباد مذاکرات کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔