فرخ تنویر ملک
اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔۔وزیراعظم شہباز شریف (پیر کو) کرغزستان کے دارلحکومت بشکک روانہ ہوں گے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے اور تنظیم کی صدارت سنبھالیں گے۔ تفصیل کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا دو روزہ سربراہی اجلاس آج (پیر کو)کرغزستان کے دارلحکومت بشکک میں شروع ہوگا۔ اجلاس میں وزیر اعظم شہبازشریف ، ایران کے صدر مسعود پزشکیان، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت تقریبا ایک درجن ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے ۔ اجلاس ایس سی او کے قیام کی 25 دیں سالگرہ کے موقع پر منعقدہو رہا ہے۔ ایس سی او میں روس، چین، بھارت، پاکستان، ایران، وسطی ایشیا کے چار ممالک اور روس کا اتحادی بیلا روس شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور ایک سال کیلئے اس کی صدارت سنبھالنے کے لئے آج کرغزستان کے دارالحکومت بشکک پہنچیں گے۔ وہ اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والے عالمی رہنمائوں سے سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں بھی کریں گے