ایشین گیمز ‘ بھارتی گھڑ سواروں کو خرچ خود اٹھانے کی ہدایت

میاں زبیراحمد

ناگویا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایشین گیمز 2026 کی تیاریوں میں مصروف بھارتی گھڑ سواری کے کھلاڑیوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گھڑ سواروں کو اپنے گھوڑوں کے چارے، بستر اور دیگر ضروری سامان کے اخراجات فی الحال خود برداشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے قائم کردہ ایڈہاک کمیٹی نے حکومتی فنڈز کی کمی کو اس فیصلے کی وجہ قرار دیا ہے۔کمیٹی کے رکن اور بھارتی گھڑ سواری دستے کے ٹیم لیڈر لیفٹیننٹ کرنل سندیپ دیوان کی جانب سے بھیجے گئے ای میل میں بتایا گیا کہ قومی فیڈریشن کو فراہم کیے گئے فنڈز گھوڑوں کی منتقلی کے اخراجات پورے کرنے کے لیے بھی ناکافی ہیں۔کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جاپان میں گھوڑوں کے چارے اور اصطبل کی ضروریات خریدیں اور بعد میں رقم کی واپسی کے لیے دعوی جمع کرائیں۔ایشین گیمز 2026 جاپان کے شہر ایچی-ناگویا میں ہوں گے جس کی افتتاحی تقریب 19 ستمبر کو ہوگی۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x