ایشین گیمز میں سیاست سے گریز کریں، او سی اے

نثاراحمد

ناگویا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے)کے صدر شیخ جون بن حماد آل ثانی نے کہا ہے کہ کھیلوں کو سیاست اور سیاسی معاملات سے الگ رکھا جانا چاہیے۔ان کا یہ بیان ایشین گیمز کے دوران تائیوان کے ایک حکومتی عہدیدار کو پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت سے روکنے کے تنازع کے بعد سامنے آیا۔تائیوان کے وزیر کھیل سابق اولمپک بیڈمنٹن چیمپئن لی یانگ کو جمعے کے روز ابتدائی طور پر تقریب میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔اس پر تائیوان کے وفد نے احتجاجا تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔بعد ازاں لی یانگ کو داخلے کی اجازت دی گئی جس کے باعث تقریب مقررہ وقت سے ایک گھنٹے سے زائد تاخیر سے شروع ہوئی۔شیخ جون نے کہا کہ کھیلوں کا مرکز کھلاڑی ہونے چاہئیں اور تمام ایتھلیٹس کو مساوی حقوق اور آزادی ملنی چاہیے۔او سی اے کے ڈائریکٹر جنرل حسین المسلم نے بھی واضح کیا کہ پرچم کشائی کی تقریب کھیلوں میں شریک افراد کے لیے تھی، حکومتی وفود کے لیے نہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x