ایلون مسک کا فلم اوڈیسی کا اے آئی ورژن بنانے کا اعلان

فرخ تنویرملک

واشنگٹن۔۔۔۔۔۔۔۔ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی کا اے آئی ورژن بنانے کا اعلان کردیا۔ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا ہے کہ گروک امیجن سے بنائی جانے والی فلم تاریخی اعتبار سے درست ہو گی اور ہومر کے اصل فن کی عکاسی کرے گی۔انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ تقریبا 3 منٹ کی اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو بھی شیئر کی جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کا ایک منظر دکھایا گیا۔اس سے قبل ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی بھی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریبا 100 ملین ڈالرز کی لاگت سے ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں،صارف کی اس تجویز پر ایلون مسک نے جواب دیا تھا کہ میں تیار ہوں۔ایلون مسک نے حالیہ دنوں میں ہدایت کار کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کے لئے اصل کہانی کو تبدیل کیا ۔ایلون مسک نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض کرتے ہوئے اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے پر تنقید کی اور ایک موقع پر کرسٹوفر نولن کو نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا فلم ساز بھی قرار دیاتھا۔ دوسری جانب تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے افتتاحی ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالرز سے زائد کا کاروبار کرلیا ہے ۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x